پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
اسلام آباد (این این آئی) وزارت اقتصادی امور حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کرے گا، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کو 2027ء کے لئے دونوں اداروں کے بورڈز آف گورنرز کا آئندہ چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ [...]