Pakistan



روینہ ٹنڈن اپنی نئی فلم میں کارتک آریان کے ساتھ نظر آئیں گی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن، جو 2022 میں “کے جی ایف: چیپٹر 2” میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کا دل جیت چکی ہیں، ایک بار پھر خبروں

پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کےکموڈور عتیق الرحمان عابدکو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز بران
Khabrain Group Pakistan

پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کےکموڈور عتیق الرحمان عابدکو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان  نیول اکیڈمی کراچی، نیول وار کالج امریکہ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے گریجویٹ ہیں۔  فلیگ آفیسر نے قومی … Continue reading پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی →

آئی سی سی کا چمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چ
Khabrain Group Pakistan

آئی سی سی کا چمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل کے تحت … Continue reading آئی سی سی کا چمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس طلب →

چیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکان

چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کیے جانے ک
Khabrain Group Pakistan

چیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکان

چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے، بی سی سی … Continue reading چیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکان →

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک اور کارنامہ دنیا کے سامنے آگیا

بھارتی بحریہ کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور نااہلی کے باعث آبدوز ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی۔ بھارتی بحریہ کی آبدوز کوسٹل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس مشق ک
Khabrain Group Pakistan

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک اور کارنامہ دنیا کے سامنے آگیا

بھارتی بحریہ کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور نااہلی کے باعث آبدوز ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی۔ بھارتی بحریہ کی آبدوز کوسٹل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس مشق کے دوران ماہی گیر کشتی سے جا ٹکرائی جس میں 13 افراد سوار تھے۔ بھارتی بحریہ کی آبدوز کی ٹکر سے کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار افراد سمندر میں … Continue reading بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک اور کارنامہ دنیا کے سامنے آگیا →

امریکا میں نیلام ہونے والے پرانے سکے نے تمام ریکارڈز توڑ دیے

17ویں صدی کا ایک نایاب سکہ ایمسٹرڈیم کی ایک پرانے فرنیچر سے دریافت ہوا ہے جو کہ حال ہی میں 20 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم میں نیلام ہوا ہے۔ 1652  کا نیو ان
Khabrain Group Pakistan

امریکا میں نیلام ہونے والے پرانے سکے نے تمام ریکارڈز توڑ دیے

17ویں صدی کا ایک نایاب سکہ ایمسٹرڈیم کی ایک پرانے فرنیچر سے دریافت ہوا ہے جو کہ حال ہی میں 20 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم میں نیلام ہوا ہے۔ 1652  کا نیو انگلینڈ تھری پینس جو کہ نِکِل کے سائز کا ہے، بوسٹن میں بنایا گیا تھا اور تین صدیوں بعد 2016 کے آس … Continue reading امریکا میں نیلام ہونے والے پرانے سکے نے تمام ریکارڈز توڑ دیے →

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج سجے گی

چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب بھارت کے بغیر آج (جمعہ) کو لاہور میں سجے گی، جس میں ٹرافی کی رونمائی اور کلچرل شو بھی پیش کیا جائے گا
Khabrain Group Pakistan

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج سجے گی

چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب بھارت کے بغیر آج (جمعہ) کو لاہور میں سجے گی، جس میں ٹرافی کی رونمائی اور کلچرل شو بھی پیش کیا جائے گا۔ ملک میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار اداکرنے والی شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب میں تمام … Continue reading بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج سجے گی →

حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ مذاکرات نہیں چل رہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ نہیں چاہتے کہ ان کے بانی چیئرمین رہا ہوں، حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں نا ہی م
Khabrain Group Pakistan

حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ مذاکرات نہیں چل رہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ نہیں چاہتے کہ ان کے بانی چیئرمین رہا ہوں، حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں نا ہی مذاکرات نہیں چل رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کل اپنی ڈوبتی کشتی بچانے … Continue reading حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ مذاکرات نہیں چل رہے، خواجہ آصف →

میسی پھر بارسلونا میں واپسی کی تیاری کرنے لگے

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ایک مرتبہ پھر اسپینش کلب بارسلونا میں واپسی جانے کی تیاری کرنے لگے۔ اسپنش ریڈیو کاتالونیا کے بارکا ریزر
Khabrain Group Pakistan

میسی پھر بارسلونا میں واپسی کی تیاری کرنے لگے

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ایک مرتبہ پھر اسپینش کلب بارسلونا میں واپسی جانے کی تیاری کرنے لگے۔ اسپنش ریڈیو کاتالونیا کے بارکا ریزرویٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ارجنٹائن کو 2022 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی کلب کی 125ویں سالگرہ کی تقریبات بارسلونا واپس آئیں گے۔ میسی نے بارسلونا کیلئے 17 … Continue reading میسی پھر بارسلونا میں واپسی کی تیاری کرنے لگے →

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت
Khabrain Group Pakistan

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو … Continue reading 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری →

کراچی: ٹریلر کے نیچے آکر موٹرسائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق

نیٹی جیٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں چچا اور سات سالہ بھتیجا جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں متوفی بچے کے والد اور چچا شامل ہیں۔ ایکسپر
Khabrain Group Pakistan

کراچی: ٹریلر کے نیچے آکر موٹرسائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق

نیٹی جیٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں چچا اور سات سالہ بھتیجا جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں متوفی بچے کے والد اور چچا شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکس کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی پل پر جمعرات کو رات گئے ٹریلر سے کچل کر موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق … Continue reading کراچی: ٹریلر کے نیچے آکر موٹرسائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق →

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوارج ہلاک اور دو زخمی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن میں تین خوارج ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 22 نومبر کی علی الصباح سیکیورٹی
Khabrain Group Pakistan

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوارج ہلاک اور دو زخمی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن میں تین خوارج ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 22 نومبر کی علی الصباح سیکیورٹی فورسز نے بنوں ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے … Continue reading بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوارج ہلاک اور دو زخمی →

پی ٹی آئی نے موبائل، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا توڑ ڈھونڈ نکالا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس ج
Khabrain Group Pakistan

پی ٹی آئی نے موبائل، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا توڑ ڈھونڈ نکالا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی جس سے … Continue reading پی ٹی آئی نے موبائل، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا توڑ ڈھونڈ نکالا →

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ڈھٹائی نے آئی سی سی کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

چیمپئینز ٹرافی پر بھارتی ڈھٹائی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پریشان ہے اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے ہفتے تک جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ تفصیلا
Khabrain Group Pakistan

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ڈھٹائی نے آئی سی سی کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

چیمپئینز ٹرافی پر بھارتی ڈھٹائی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پریشان ہے اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے ہفتے تک جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فروری مارچ میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد میں اب 90 دن سے بھی کم کا وقت باقی رہ گیا ہے مگر ابھی تک … Continue reading چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ڈھٹائی نے آئی سی سی کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی →

“بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان فیوچر کیلئے بھی بچالو کام آئے گا”

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کی سوشل میڈیا پر کلاس لے لی۔ سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پیشگوئی کی تھ
Khabrain Group Pakistan

“بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان فیوچر کیلئے بھی بچالو کام آئے گا”

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کی سوشل میڈیا پر کلاس لے لی۔ سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پیشگوئی کی تھی کہ رواں برس شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی کم بولی لگ سکتی ہے۔ سنجے منجریکر نے کمی بولی … Continue reading “بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان فیوچر کیلئے بھی بچالو کام آئے گا” →

کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں ملکی سطح پرتیارکیا گیا ریموٹ کنٹرول روبوٹ متعارف

ایکسپوسینٹرکراچی میں جاری دفاعی نمائش میں پہلی مرتبہ ملکی سطح پرتیارکیا گیا ریموٹ کنٹرول روبوٹ ’حیدرکرار‘متعارف کروادیا گیا، روبوٹ بیک وقت
Khabrain Group Pakistan

کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں ملکی سطح پرتیارکیا گیا ریموٹ کنٹرول روبوٹ متعارف

ایکسپوسینٹرکراچی میں جاری دفاعی نمائش میں پہلی مرتبہ ملکی سطح پرتیارکیا گیا ریموٹ کنٹرول روبوٹ ’حیدرکرار‘متعارف کروادیا گیا، روبوٹ بیک وقت 300 سے500راؤنڈ کواپنے ساتھ لے جانےکی صلاحیت کا حامل ہے۔ کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری دفاعی نمائش میں نیشنل ریڈیوٹیلی کمونیکیشن کارپوریشن کی جانب سے ملکی سطح پرتیارکیا گیا روبوٹ ’ حیدرکرار‘ پہلی مرتبہ متعارف کروادیا … Continue reading کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں ملکی سطح پرتیارکیا گیا ریموٹ کنٹرول روبوٹ متعارف →

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزی
Khabrain Group Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ … Continue reading اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم →

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی پولیس سمیت تمام اداروں کوسیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے پولیس سمیت تمام  اداروں کو پیشہ ورانہ کوڈ پر عمل درآمد اور سیاسی طور پر غیرجانبدار رہنے اور کسی سیاسی سرگرمی کا
Khabrain Group Pakistan

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی پولیس سمیت تمام اداروں کوسیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے پولیس سمیت تمام  اداروں کو پیشہ ورانہ کوڈ پر عمل درآمد اور سیاسی طور پر غیرجانبدار رہنے اور کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کردی۔  چیف سیکریٹری کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  سرکاری ملازمین ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض … Continue reading چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی پولیس سمیت تمام اداروں کوسیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت →

کیا رنبیر کپور دھوم 4 میں جلوہ گر ہوں گے؟ ایکشن ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی ایک وائرل ویڈیو نے مداحوں کے درمیان قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔  ویڈیو میں رنبیر کو ایک شاندار ایکشن سین
Khabrain Group Pakistan

کیا رنبیر کپور دھوم 4 میں جلوہ گر ہوں گے؟ ایکشن ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی ایک وائرل ویڈیو نے مداحوں کے درمیان قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔  ویڈیو میں رنبیر کو ایک شاندار ایکشن سین کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں وہ گولیوں سے بچتے ہوئے ایک سیف ہاؤس تک پہنچتے ہیں۔ اس کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا … Continue reading کیا رنبیر کپور دھوم 4 میں جلوہ گر ہوں گے؟ ایکشن ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا →

ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین مقرر

ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس  کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ
Khabrain Group Pakistan

ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین مقرر

ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس  کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس کی تقرری مینجمنٹ پے … Continue reading ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین مقرر →

بلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھ
Khabrain Group Pakistan

بلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سردار ایاز صادق کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست اشبا کامران نامی خاتون کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں … Continue reading بلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر →

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 38 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع کرم میں اوچت کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے کا
Khabrain Group Pakistan

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 38 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع کرم میں اوچت کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بچی اور خاتون سمیت 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ … Continue reading ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 38 افراد جاں بحق →

پشاور ہائیکورٹ کا صنم جاوید اور ثریا بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، حفاظتی ضمانت دیدی

ہائی کورٹ نے صنم جاوید اور ثریا بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں حفاظتی ضمانت دے دی۔ ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی اور صنم
Khabrain Group Pakistan

پشاور ہائیکورٹ کا صنم جاوید اور ثریا بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، حفاظتی ضمانت دیدی

ہائی کورٹ نے صنم جاوید اور ثریا بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں حفاظتی ضمانت دے دی۔ ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی اور صنم جاوید کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی … Continue reading پشاور ہائیکورٹ کا صنم جاوید اور ثریا بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، حفاظتی ضمانت دیدی →

تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ؛ عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت
Khabrain Group Pakistan

تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ؛ عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جس پر عدالت نے عمران خان کا پانچ … Continue reading تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ؛ عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور →

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق، 20 زخمی

خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع کرم میں اوچت کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے کا
Khabrain Group Pakistan

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق، 20 زخمی

خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع کرم میں اوچت کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بچی اور خاتون سمیت 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ … Continue reading کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق، 20 زخمی →

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا پہلا ازخود نوٹس؛ لاپتا بچوں کے کیس میں رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغواء کی بازیابی کے لیے پہلا ازخود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربر
Khabrain Group Pakistan

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا پہلا ازخود نوٹس؛ لاپتا بچوں کے کیس میں رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغواء کی بازیابی کے لیے پہلا ازخود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے لاپتا بچوں کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔ آئینی بینچ نے آئندہ سماعت پر تمام آئی جیز اور … Continue reading سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا پہلا ازخود نوٹس؛ لاپتا بچوں کے کیس میں رپورٹ طلب →

بین ایفلیک سے علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے ہی باڈی گارڈ کو ڈیٹ کرنے لگیں

حال ہی میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بین ایفلیک سے علیحدگی اختیار کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ و
Khabrain Group Pakistan

بین ایفلیک سے علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے ہی باڈی گارڈ کو ڈیٹ کرنے لگیں

حال ہی میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بین ایفلیک سے علیحدگی اختیار کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر نے کچھ دن قبل واضح کیا تھا کہ وہ … Continue reading بین ایفلیک سے علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے ہی باڈی گارڈ کو ڈیٹ کرنے لگیں →

پی ٹی آئی احتجاج رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ جناح سپر ٹریڈر ایسوسی ایشن کے صدر اس
Khabrain Group Pakistan

پی ٹی آئی احتجاج رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ جناح سپر ٹریڈر ایسوسی ایشن کے صدر اسد عزیز نے رضوان عباسی ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کے غیر قانونی احتجاج کو روکنے … Continue reading پی ٹی آئی احتجاج رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر →

الو ارجن نے ’پشپا 2‘ کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن نے اپنی نئی فلم ’پشپا 2‘ کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے تفصیلات سامنے آگئیں۔ باہوبلی اور پشپا جیسی بلاک بسٹر ف
Khabrain Group Pakistan

الو ارجن نے ’پشپا 2‘ کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن نے اپنی نئی فلم ’پشپا 2‘ کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے تفصیلات سامنے آگئیں۔ باہوبلی اور پشپا جیسی بلاک بسٹر فلموں نے نہ صرف باکس آفس کے ریکارڈز توڑے بلکہ ان میں کام کرنے والے اداکاروں نے بھی بھاری معاوضے وصول کیے جس میں الو ارجن سب … Continue reading الو ارجن نے ’پشپا 2‘ کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟ →

چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر متوقع

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ای
Khabrain Group Pakistan

چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر متوقع

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پر آسکتا ہے۔ دورہ … Continue reading چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر متوقع →

آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آڈیوز لیک کمیشن پر وفاقی حکومت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایت لے کر آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ج
Khabrain Group Pakistan

آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آڈیوز لیک کمیشن پر وفاقی حکومت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایت لے کر آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس امین الدین ک سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آڈیوز لیک کمیشن کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس … Continue reading آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین →

پی ٹی آئی احتجاج: 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  کے پیش نظر 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے وزرات داخلہ کے ذ
Khabrain Group Pakistan

پی ٹی آئی احتجاج: 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  کے پیش نظر 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے وزرات داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جاسکتی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ … Continue reading پی ٹی آئی احتجاج: 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ →

ون ڈے اور ٹی 20 سریز کھیلنے پاکستان کرکٹ اسکواڈ زمبابوے پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ اسکواڈ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سی
Khabrain Group Pakistan

ون ڈے اور ٹی 20 سریز کھیلنے پاکستان کرکٹ اسکواڈ زمبابوے پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ اسکواڈ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی، قومی ٹیم کل بلاوائیو میں آرام کرے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو … Continue reading ون ڈے اور ٹی 20 سریز کھیلنے پاکستان کرکٹ اسکواڈ زمبابوے پہنچ گیا →

راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو ایک اور دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو ایک اور دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا، سابق وزیراعظم کے خلا
Khabrain Group Pakistan

راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو ایک اور دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو ایک اور دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا، سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جبکہ انہیں آج جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ روز … Continue reading راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو ایک اور دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا →

نورا فتیحی کے رقص کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار ملاب زاویری نے اپنی نئی فلم ’تیرا یار ہوں میں‘ کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ فلم کے مہورت کی تقریب، جس میں اج
Khabrain Group Pakistan

نورا فتیحی کے رقص کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار ملاب زاویری نے اپنی نئی فلم ’تیرا یار ہوں میں‘ کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ فلم کے مہورت کی تقریب، جس میں اجے دیوگن اور عامر خان نے شرکت کی، کافی موضوعِ بحث رہی۔ اس فلم کے ذریعے اندرا کمار کے بیٹے امان کمار اور اکانکشا شرما کو … Continue reading نورا فتیحی کے رقص کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی →

آرمی چیف کا کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے۔ پاک فوج
Khabrain Group Pakistan

آرمی چیف کا کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 … Continue reading آرمی چیف کا کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ →

Get more results via ClueGoal