کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بندکی گئی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور کاروباری برادری کو شدید مشکلات … Continue reading کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل →
لاہور: سکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مارا گرایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا، ابتدائی طور پر … Continue reading سکیورٹی فورسز نے لاہور کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا →
لاہور: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے 201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھا دیا ہے، ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ … Continue reading ۔200 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس تک پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز →
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور بڑی پیش رفت، اوپن اے آئی نے اپنی مقبول چیٹ بوٹ سروس کا نیا ورژن ChatGPT-5 باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے مفت جاری کر دیا ہے جو کمپنی کے مطابق سابقہ ورژنز کی نسبت کہیں زیادہ ذہین اور قابل ہے۔ ہفتے بھر میں استعمال کرنے والے … Continue reading چیٹ جی پی ٹی نیا ورژن، نوکریوں کا خطرہ →
محصور غزہ میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری اور جبری قحط کے نتیجے میں مزید 102 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں 4 افراد غذا کی کمی کے باعث دم توڑ گئے۔ غذائی قلت سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی ہے، جن میں 96 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ … Continue reading غزہ میں 197 بھوک سے شہید →
کینیڈا کے شہر سرے میں واقع بھارت کے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین اور ٹی وی اسٹار کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور محاصرہ کرلیا۔ جائے وقوعہ سے متعدد گولیوں کے … Continue reading کپل شرما کے کیفے پر ایک اور فائرنگ کا واقعہ →
’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور سابق فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیمان العبید اپنے پانچ بچوں کے لیے خوراک لینے کی غرض سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکز کی لائن میں موجود تھے جب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے … Continue reading ’فلسطین کا پیلے‘ اسرائیلی حملے میں شہید →
ایران میں ایک خاتون کے ہاتھوں 11 شوہروں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جسے ملک کی تاریخ کا سب سے خوفناک سلسلہ وار قتل (Serial Murder) کیس قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری نامی خاتون کو آج تہران کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس پر 11 قتل اور … Continue reading ایران؛ 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی پر فرد جرم عائد →
معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مقبول امیدوار شہناز گل ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ شہناز گل نے انسٹاگرام اسٹوری پر اسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ گلوکوز ڈرپ پر اور طبی نگرانی میں ہیں۔ اس کے … Continue reading بھارتی اداکارہ شہناز گل کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل →
پاکستان کی معروف سابق ماڈل عبیر افتخار کے شوہر سلمان افتخار کو برطانیہ کی عدالت نے 15 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ نجی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین سلمان افتخار پر الزام تھا کہ انہوں نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور جانے والی ایک نجی ایئر لائن کی پرواز … Continue reading سابق پاکستانی ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں قید کی سزا →
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف کر دیا۔ اداکارہ حفصہ بٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک پروڈیوسر … Continue reading کیرئیر کے آغاز میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا، حفصہ بٹ →
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ … Continue reading پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس آج پھر نئی بلند ترین سطح پر →
سلام آباد: اخراجات میں کمی کے دعوؤں اور کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ تقریباً 14 فیصد بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی امور چلانےکے اخراجات حکومتی ہدف اورنظرثانی تخمینے سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزارتوں ، ڈویژنز اور اداروں کے روز مرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اور انتظامی … Continue reading کفایت شعاری کے دعوؤں کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ بڑھ گیا →
شوبز انڈسٹری کے تیزی سے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ علی رضا اور اداکارہ انمول بلوچ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ایک ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئے۔ اسکرین پر دونوں کو جوڑی کو اس قدر پسند کیا گیا ہے … Continue reading علی رضا نے انمول بلوچ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی →
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے … Continue reading پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایشیا کپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ →
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء … Continue reading وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مستونگ کے شہداء کو خراجِ عقیدت →
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور عالمی سیاسی معاملات پر اہم بیانات دیے ہیں، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کو تقویت دی جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ … Continue reading ٹرمپ کا بھارت، روسی تیل، مائیکرو چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر سخت اقدامات کا اعلان →
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان … Continue reading عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی →
پکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 715 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جب کہ ہنڈریڈ انڈیکس … Continue reading پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار کی سطح عبور کرگیا →
معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ نجی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ آئمہ اور زین کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی تعلق کا انسٹاگرام … Continue reading گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا →
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اسد شفیق کو کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں سونپ دی … Continue reading سلیکشن کمیشن کے رکن اسد شفیق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی →
بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور ڈرامے میں گوپی بہو کا کردار نبھانے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے 7 ماہ کے بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے دسمبر 2022 میں اپنے جم ٹرینر شاہ نواز شیخ سے شادی کی اور دونوں کے ہاں … Continue reading معروف بھارتی اداکارہ کا بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ →
کامیڈین چاہت فتح علی خان نے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کے دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔ چاہت فتح علی خان کو ان کے بے ڈھنگے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔ حال … Continue reading میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں، چاہت فتح علی خان →
اسلام آباد: معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باز گشت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک ردعمل دیا ہے۔ دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر … Continue reading پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا →
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ … Continue reading آدھے سے زیادہ بیوروکریٹس پرتگال میں پراپرٹی لے چکے، وزیر دفاع کا بڑا انکشاف →
حال ہی میں ایک کمپنی نے 9-وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس متعارف کرائے ہیں عالمی شہرت یافتہ چپس بنانے والا برانڈ Rewind نے حال ہی میں 9‑وولٹ بیٹری ذائقے والے کارن چپس لانچ کیے ہیں جس کا مقصد اس تجربے کو حقیقت میں تبدیل کرنا تھا جس میں لوگ بیٹری کو زبان لگاتے تھے … Continue reading 9 وولٹ بیٹری ذائقے والے چپس متعارف — ایک کمپنی کا انوکھا اقدام →
کراچی: پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ارشد ندیم کے معالج نے انہیں مکمل صحت یابی تک ایونٹ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں جہاں … Continue reading ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے — پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم →
مسلسل رات کی شفٹ (Night Duty) کرنے والے افراد میں سنگین صحت کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت نے بارہا خبردار کیا ہے کہ یہ معمول صحت کیلئے کئی پہلوؤں سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ مسلسل نائٹ ڈیوٹی سے ڈپریشن اور اینگزائٹی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ … Continue reading نائٹ ڈیوٹی کے سنگین اثرات — ماہرین کی وارننگ →
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شیراز اپل نے بھارتی لیجنڈری گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کو اپنا استاد قرار دے دیا۔ انہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج بھی اے آر رحمان مجھے بلائیں گے تو میں چلا جاؤں گا کیونکہ ان سے میرا رشتہ … Continue reading شیراز اپل نے اے آر رحمان کو اپنا استاد قرار دے دیا →
اداکارہ، ٹی وی میزبان اور ڈراما مبصر نادیہ خان نے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ ڈرامے میں صائمہ نور اور سجل علی کی ڈائلاگ ڈیلیوری پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکھاری کو اس طرح ڈائلاگز نہیں لکھنے چاہیے تھے۔ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کو گزشتہ چند ہفتوں سے اے آر وائے پر نشر کیا … Continue reading نادیہ خان کا صائمہ اور سجل علی کی ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کی اداکاری پر طنز →
مشہور ہولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سڈنی سوئینی کے ’جینز‘ پینٹ کے نئے اشتہار پر امریکا میں تنازع کھڑا ہوگیا جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت نائب صدر بھی اداکارہ کے اشتہار کے تنازع میں کود پڑے۔ امریکی شوبز میگزین ’ورائٹی‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی سوئینی کے ’جینز‘ کے اشتہار کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا … Continue reading سڈنی سوئینی کے ’جینز‘ کے اشتہارات پر تنازع، ڈونلڈ ٹرمپ بھی کود پڑے →
ساؤتھ انڈین موویز کے سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن، اجیت، سوریا اور وجے کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے مدھن بوب کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے عالم میں گزرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے اداکار ایس کرشنا مورتھی نے اپنی زندگی کے 40 سال اس انڈسٹری وک دیئے وہ فلمی دنیا … Continue reading بھارت کے معروف مزاحیہ اداکار غربت میں دنیا سے رخصت ہو گئے : بھارتی میڈیا →
یومِ استحصال پر مسلح افواج نے کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف، ایئر چیف اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے غیر … Continue reading بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیہ ہے :مسلح افواج پاکستان →
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 6 سال مکمل ہونے پر وادی میں آج حریت قیادت کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ واضح … Continue reading یوم استحصال کشمیر کے 6 سال مکمل، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے →
ساؤتھ انڈین موویز کے سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن، اجیت، سوریا اور وجے کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے مدھن بوب کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے عالم میں گزرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے اداکار ایس کرشنا مورتھی نے اپنی زندگی کے 40 سال اس انڈسٹری وک دیئے وہ فلمی دنیا … Continue reading بھارت کے ایک اور معروف مزاحیہ اداکار کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے →