مصر کے مغربی علاقے میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر ریل مغربی بحیرہ روم کے صوبے مطروح سے دارالحکومت قاہرہ آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے … Continue reading مصر ٹرین حادثہ؛ 3 ہلاک، 90 زخمی →
غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر غزہ جانے والے جہاز میں دیگر انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا سے … Continue reading غزہ کیلئے امدادی فلوٹیلا اسپین سے روانہ، گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر شامل →
لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کے پانی میں گھِرے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سینکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں۔ موہلنوال کی … Continue reading لاہور کے کئی علاقے زیرآب، گھروں میں پانی موجود →
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو اگلے 15 روز کیلیے رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر … Continue reading ڈیزل 3 روپے سستا، پٹرول کی قیمت برقرار →
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی میراتھون میں پاکستانی رنرز کی جانب سے شاندار پر فارمنس دکھائی گئی۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رنر رہے جبکہ اسلام آباد کے بلال احسن نے سڈنی میراتھون 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں … Continue reading سڈنی میراتھون میں پاکستانی رنرز کی شاندار پرفارمنس →
پاکستانی اداکار، گلوکار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے متعدد بار مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان کے خلاف بولیں۔ حال ہی میں گلوکار و اداکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھ سے کئی بار کئی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ میں … Continue reading غدارکا بیٹا کہا جاتا ہے، والد کی بھارت میں بہت عزت ہے لیکن مجھے پاکستان سے محبت ہے: اذان سمیع →
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 3لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق … Continue reading ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ →
نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے ہڈیوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے اور وقت کے ساتھ osteoporosis (ہڈیوں کا کمزور ہونے) کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر لوگ دودھ، دہی، انڈے یا فورٹیفائیڈ اناج والا ناشتہ لیتے ہیں جو کیلشیم اور وٹامن D کے … Continue reading ناشتہ نہ کرنے والے حضرات یہ ضرور پڑھیں →
ایک امریکی شہری نے سب سے زیادہ ربڑ کی چپلیں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں رہنے والے ڈوگی لش کو 2025 میں ریکارڈ کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق ملی جنہوں نے Crocs (مخصوص قسم کے ربڑ سے بنی چپلوں) کا سب سے بڑا مجموعہ … Continue reading امریکی شہری نے سب سے زیادہ ربڑ کی چپلیں جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کرلیا →
چاکلیٹ کے ذائقے اور خوشبو کی تیاری میں بیکٹیریا کا کردار بنیادی ہے۔ دراصل کوکوا بینز جب توڑی جاتی ہیں تو ان کا ذائقہ ابھی “کڑوا اور بے ذائقہ” ہوتا ہے۔ اصل ذائقہ fermentation (خمیر کاری) کے دوران بنتا ہے اور یہی عمل بیکٹیریا اور خمیر (yeast) کی مدد سے ہوتا ہے۔ تازہ کوکوا بینز … Continue reading ذائقہ دار چاکلیٹ کی تیاری میں بیکٹیریا کا اہم کردار →
ملتان : اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہورہا ہے، صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک سکول پرنسپل نے اپنے چپراسی سے شادی کرلی۔ انوکھے واقعے میں سیکنڈری سکول کی پرنسپل فرزانہ نے اپنے ہی سکول کے چپراسی فیاض سے شادی کر لی۔میڈیا سے گفتگو … Continue reading چائے پیش کرنے کا انداز پسند آنے پرسکول پرنسپل نےاپنے چپراسی سے شادی کرلی →
گزشتہ کئی دہائیوں میں کنگنا رناؤت نے اپنی ہندی فلموں سے شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے ’’کوئین‘‘، ’’تنوویڈس منو‘‘ اور ’’تنو ویڈس منو رٹنز‘‘ سے ہندی فلموں میں نام کمایا ہے۔ کنگنا رناؤت نے ’’کوئین‘‘ سے شہرت پائی تھی جس نے انڈسٹری میں ان کی منفرد شناخت قائم کی تھی۔کنگنا رناؤت کی ’’تنو ویڈس … Continue reading کنگنا رناوت کی ’’تنو ویڈس منو ۳‘‘ اور ’’کوئین ۲‘‘ کے ذریعے واپسی کی کوشش →
بالی ووڈ اداکارہ ایلی ایورام نے حال ہی میں ویمنز ہیلتھ اینڈ بک لانچ کی تقریب میں شرکت کی جہاں صحت پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب’’ہیل یور گٹ، مائنڈ اینڈ ایموشنز‘‘ کی کامیابی کا جشن منایا جارہا تھا۔ اس کی مصنفہ ڈمپل جانگڑا ہیں۔ ڈاکٹر مدھو چوپڑا، ونتی لودھا، ڈاکٹر آر چین … Continue reading ایلی ایوررام کی بالی ووڈ میں عمر کے دباؤ پر تنقید →
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے … Continue reading مریم نواز کی انتظامیہ کو متاثرین تک خود پہنچنے کی ہدایت →
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان تعلقات اس قدر خراب ہیں کہ امریکی صدر کا وعدے کے باوجود رواں برس کے آخر میں بھارت میں ہونے والے کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا … Continue reading بھارت میں کواڈ اجلاس، ٹرمپ شریک نہیں ہوں گے →
امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سائنٹفک اینڈ ریگیولیٹری اتھارٹی ایجنسی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفئیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے پاکستان کی فشریز کو امریکی معیار کے برابر قرار دے دیا۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فشریز ریگولیٹری معیار مؤثر اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے … Continue reading امریکی وزارتِ تجارت نے پاکستانی فشریز کے معیار کو کیا تسلیم →
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے … Continue reading متاثرین کے رابطے سے قبل خود ان تک پہنچیں اور مدد کریں، مریم نواز کی انتظامیہ کو ہدایت →
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان تعلقات اس قدر خراب ہیں کہ امریکی صدر کا وعدے کے باوجود رواں برس کے آخر میں بھارت میں ہونے والے کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا … Continue reading ٹرمپ کا کواڈ سربراہی اجلاس کیلئے بھارت جانے کا منصوبہ نہیں ہے، امریکی اخبار →
امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سائنٹفک اینڈ ریگیولیٹری اتھارٹی ایجنسی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفئیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے پاکستان کی فشریز کو امریکی معیار کے برابر قرار دے دیا۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فشریز ریگولیٹری معیار مؤثر اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے … Continue reading امریکی وزارت تجارت نے پاکستانی فشریز کو ان کے معیار کے برابر قرار دے دیا →
شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی طرح افغان شائقین پھر طوفان بدتمیزی مچاتے ہوئے نہ صرف بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے بلکہ مرکزی گیٹ کے ساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ بھی توڑ دیا۔ شارجہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ماضی کے واقعات … Continue reading سہ فریقی سیریز: افغان شائقین کا طوفان بدتمیزی، بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل →
تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ … Continue reading تین ملکی سیریز کا پہلا میچ: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی →
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے بدھ کے روز ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر ہندوں کے مذہبی تہوار ’گنیش چتروتھی‘ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے بعد جوڑے کی علیحدگی کی خبروں کی بھی تردید ہو گئی ہے۔ تقریب کے موقع پر اداکار گووندا نے میرون رنگ کا کُرتا زیب تن … Continue reading ’گووندا صرف میرے ہیں‘، سونیتا آہوجا نے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی →
جنوبی چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی 10 سالہ بیٹی اور 8 سالہ بیٹے کے ساتھ 800 کلومیٹر تک پیدل سفر کیا تاکہ انہیں سخت جان بناسکے۔ وو نامی شخص اور دونوں بچوں نے اس سفر کا آغاز 17 جولائی کو جنوبی چین کے صوبے شینزن کے ضلع Baoan سے کیا۔ یہ … Continue reading بچوں کو مضبوط بنانے کیلئے ان کے ساتھ 800 کلومیٹر تک پیدل چلنے والا شخص →
کلثوم اکبری نامی خاتون کو ایران میں ’کالی بیوہ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کلثوم اکبری کو ستمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا جب ان کے آخری شوہر عزیزاللہ بابائی کی موت مشکوک انداز میں ہوئی۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ کلثوم 20 سال سے زائد عرصے سے (یعنی 2000 یا 2001 سے 2023) … Continue reading متعدد شوہروں کو زہر دینے والی ایرانی بیوہ خاتون →
فضائی سفر ایک سے دوسری جگہ پہنچنے کا محفوظ ترین ذریعہ ہے۔ روزانہ دنیا بھر میں ہزاروں طیارے سفر کرتے ہیں اور کسی حادثے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں 40 ہزار سے زائد ائیرپورٹس ہیں جن کا حجم مختلف ہے۔ کچھ کا رن وے بہت بڑا ہوتا ہے جبکہ کچھ کا … Continue reading دنیا کا وہ ائیرپورٹ جسے پائلٹ لینڈنگ کیلئے مشکل ترین قرار دیتے ہیں →
پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج لاکھوں روپے کی قیمت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ نوٹ “اسمال پری فکس” یعنی ایک یا دو حروف کے ساتھ جاری ہوا ہو اور اچھی حالت میں محفوظ ہو تو اس کی قیمت موجودہ وقت میں … Continue reading اگر آپ کے پاس یہ پرانا نوٹ ہے تو آپ کروڑ پتی بن سکتے ہیں →
امریکا میں ایک جوڑی نے ایک منٹ میں 96 اسفنج چہرے پر مارنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو کہ سیریل ریکارڈ بریکر ہیں) نے اپنے ساتھی جونتھن ہینن کے ساتھ مل کر بطور دو لوگوں کی ٹیم ایک منٹ میں چہرے پر سب سے … Continue reading ایک منٹ میں چہرے پر زیادہ گیلے اسفنج مارنے کا ریکارڈ →
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلیے 30 لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے صدر نے فلڈ ریلیف کے لیے 3 ملین ڈالرز کی ایمرجنسی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صدر اے ڈی بی نے لاہور … Continue reading ایشیائی ترقیاتی بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان →
بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کے بغیر اسپانسر جرسی کھیلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایمرجنسی ایپکس کاؤنسل میٹنگ کے دوران بھارتی ٹیم کی جرسی کیلئے نئے اسپانسر کا معاملہ زیر بحث آیا جس دوران بورڈ نے اعتراف کیا کہ … Continue reading ایشیا کپ، بھارتی ٹیم کو اب تک جرسی سپانسر نہ مل سکا →
صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز اور ریزر وائر بنانے سمیت جو کرنا پڑا کریں گے اور ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ بارش کے ایک ساتھ تین چار اسپیلز اور بھارت کی جانب … Continue reading اگلے سال سیلاب سے بچاؤ کیلئے اقدامات کروں گی:وزیراعلیٰ پنجاب →
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سابق شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔ ہر پل جیو کے ’دی مدر ہوڈ پوڈکاسٹ ‘ میں صنم جنگ کے ساتھ کی گئی گفتگو میں سائرہ یوسف نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی … Continue reading شہروز کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا: سائرہ یوسف →
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے کمبوڈیا کے سابق رہنما کے ساتھ لیک فون کال کے معاملے پر معطل وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے معزول وزیراعظم شینا وتری کو کمبوڈین رہنما ہن سین سے ہونے والی … Continue reading لیک فون کال کا معاملہ، تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا →
برطانیہ نے اسرائیلی حکام کو لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ تنازع پر برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان بگڑتے ہوئے سفارتی تعلقات کے تناظر میں اسرائیلی سرکاری نمائندوں کو لندن Arms Fair میں مدعو نہیں کررہے۔ برطانوی حکام نے … Continue reading غزہ میں مظالم: برطانیہ کا اسرائیلی حکام کو دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ →
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیموں کے درمیان 3 ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی رونمائی … Continue reading سہ فریقی سیریز کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مد مقابل ہوں گے →
پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار کے جنگی جنون پر کاری ضرب ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے جنگی جنون کو معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست مل چکی ہے، جس می ں فتح-1 اور فتح-2 … Continue reading پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام؛ مودی سرکار کے جنگی جنون پر کاری ضرب →