لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفے اسپیکر کو موصول بھی ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی رکن کا استعفا تاحال منظور نہیں … Continue reading پنجاب اسمبلی؛ اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض →
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ اپنے تعلقات بہت پسند ہیں، چین کے ساتھ اچھا رہنا چاہتا ہوں۔ ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ ٹھیک رہیں گے، چین تائیوان پر حملہ نہیں کرنا … Continue reading چینی صدر سے تعلقات بہت پسند ہیں، چین کے ساتھ اچھا رہنا چاہتا ہوں: صدر ٹرمپ →
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ دیوالی کی تقریبات سے نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک پہنچ گیا۔ بھارت میں دیوالی کے تہوار سے لاہور … Continue reading نئی دہلی دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار →
ٹوکیو: سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سانائے تاکائیچی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ایوانِ زیریں اور ایوان بالا سے ووٹ حاصل کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی ایوان زیرین میں 237 اور ایوان بالا میں 125ووٹ حاصل کرکے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم … Continue reading جاپان میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب →
دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی ایمیزون ویب سروسز کو بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑ ا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی ایمیزون ویب سروسز کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ … Continue reading ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سیکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر →
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اکشے کمار نے کہا کہ اسرانی جی کی موت کی خبر سن کر میں غم سے نڈھال ہوں۔ صرف ایک ہفتہ … Continue reading اسرانی جی کی موت کی خبر سن کر میں غم سے نڈھال ہوں، اکشے کمار →
قطر میں پاک افغان سمجھوتے کے بعد افغانستان کے علاقے اسپین بولدک میں پھنسے خالی ٹرک چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئے۔ افغان شہریوں کو افغانستان لے جانے والے ٹرک بھی افغانستان میں داخل ہوئے تھے۔ پاک افغان چیمبرز آف کامرس حکام کے درمیان تجارت بحالی کے لیے اسپین بولدک میں مذاکرات ہوئے تھے۔ … Continue reading قطر سمجھوتے کے بعد اسپن بولدک میں رکے ٹرک پاکستان واپس →
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس بات سے مشروط ہے کہ افغان طالبان پاکستان پر اپنی سرزمین سے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو قابو میں رکھیں۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک نے دوحہ میں ہفتے کے آخر میں جنگ بندی پر … Continue reading پاک-افغان جنگ بندی معاہدہ سرحدی دراندازی نہ ہونے سے مشروط ہے، خواجہ آصف →
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، بانی سے ملاقات کے بعد ہی وزارت داخلہ کے ساتھ بیٹھیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا … Continue reading عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، سہیل آفریدی →
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے۔ ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ شاہین شاہ … Continue reading شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر →
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں کھلنے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان بارڈر کھلنے کا امکان ہے۔ … Continue reading پاک افغان بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں کھلنے کا امکان →
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج … Continue reading علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرنے کا حکم →
پاکستانی ہدایتکار و میزبان یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کبیر کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل ہوئے۔ یاسر حسین حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے میزبان اداکارہ زارا نور عباس سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ایک سوال … Continue reading اقرا اور یاسر نے بیٹے کے کس شوق کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ دیا؟ →
پشاور: خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل نہ ہونے سے اہم پالیسی فیصلے رک گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے 6 روز بعد بھی صوبہ بغیر کابینہ کے چل رہا ہے جس کے باعث اہم پالیسی فیصلے رک گئے ہیں جب کہ … Continue reading نئے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اب تک کابینہ تشکیل نہ دے سکے، اہم فیصلوں میں تاخیر →
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے 20 سے زیادہ ایسے کیسز کا پتا لگایا ہے جو کروڑوں روپے کے اثاثوں، گاڑیوں اور کثرت سے بیرون ملک سفر کرنے اور سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کررہے ہیں لیکن اپنے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس … Continue reading کروڑوں کے اثاثے، سوشل میڈیا پر شاہانہ زندگی کی نمائش، 20 سے زائد ٹیکس چوروں کی نشاندہی ہوگئی →
اسلام آباد: پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی جیت لی۔ چین کے شہر شوجو میں ہونے والے ورلڈ شیفس فورم 2025 میں پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کسی عالمی شیف … Continue reading پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کی میزبانی جیت لی →
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا اور فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 325 ہے۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ہے۔ پیر کی صبح علی … Continue reading لاہور کا فضائی معیار انتہائی خراب، آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا →
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے گزشتہ 15 سالوں میں تقریباً 2 لاکھ ڈالرز (یعنی تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کر کے 400 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروالیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف اپنی “خوبصورتی” کو ایک “پرفیکٹ” شکل دینے کے جنون میں خاتون نے ابتدا میں ایک چھوٹی … Continue reading 5 کروڑ سے زائد خرچ کرکے 400 پلاسٹک سرجریاں کروانے والی خاتون →
دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں خواتین کی اوسط عمر مردوں سے زیادہ ہوتی ہے اور عام طور پر 5 سے 8 سال تک کا فرق دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجوہات جسمانی، جینیاتی، اور طرزِ زندگی سے جڑی ہیں۔ 1. جینیاتی برتری خواتین کے پاس دو X کروموسوم ہوتے ہیں، جبکہ … Continue reading خواتین مردوں سے زیادہ طویل زندگی کیوں جیتی ہیں، سائنسی وجوہات →
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام کے پیش نظر ‘گو اے آئی ہب’ کا با ضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے … Continue reading پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب،’گو اے آئی ہب’ کا با ضابطہ افتتاح →
امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور دیا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے دعویٰ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو روسی صدر کی دھمکی سے خبردار کیا۔ روسی صدر نے کہا تھا کہ اگر یوکرین نے شرائط نہیں مانی تو اسے تباہ کردیں … Continue reading ٹرمپ کا زیلنسکی کو جنگ بندی کیلئے روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور →
قطر اور ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ دوسری جانب ترک وزارت … Continue reading قطر اور ترکیے کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم →
حوثی اکثریتی تنظیم انصارُاللّٰہ نے یونیسیف نمائندہ پیٹر ہاکنز سمیت اقوام متحدہ کے20 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے دعویٰ کے مطابق انصارُاللّٰہ نے اقوام متحدہ کمپاؤنڈ پر چھاپے کے دوران اہلکاروں کوحراست میں لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زمین کے مدار میں پاکستانی سیٹلائٹ کو کامیابی سے بھیجنے پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی راکٹ لیجیان-1 … Continue reading پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم →
شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، تاہم دن بھر کے … Continue reading کراچی میں دن کے وقت گرمی مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کا امکان →
فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے بحران نے ایک بار پھر لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے اور عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کو لاہور کا فضائی معیار خطرناک حد تک خراب رہا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی … Continue reading نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر، لاہور کا فضائی معیار بھی خطرناک حد تک خراب →
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی سے متعلق رواں سال 2025 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن مشتبہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1093 رپورٹ ہوئی ہے۔ راولپنڈی ضلع بھر میں 16810 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ … Continue reading راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، جامع رپورٹ جاری →
شہر قائد میں فی کلو ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہو گیا۔ کراچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں میں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی … Continue reading کراچی میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا →
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 30 سالہ فجر شیخ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشخبری دی۔ دلہن گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی … Continue reading اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں →
کراچی: قومی ائیر لائن کی نجکاری کے حوالے سے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے بعد ریٹائر ملازمین کی … Continue reading قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار →
سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث جہاں پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں وہیں پھلوں کی قیمتیں بھی اچانک بڑھ گئی ہیں۔ طورخم بارڈر بند ہونے سے پشاور میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق … Continue reading پاک افغان بارڈر کی بندش، انگور اور انار کی قیمتوں کو پر لگ گئے →
فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 209 ریکارڈ کی گئی جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر … Continue reading دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا →
پی اے ایف کے طیاروں نے ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے پرواز مکمل کی اور اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کی شاندار مشق کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی … Continue reading پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان اسٹاپ فلائٹ، دوران پرواز ایندھن بھی بھرا گیا →
روس کے علاقے اورینبرگ میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک گیس پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ مقامی گورنر ییوگینی سولتسیف کے مطابق حملے سے پلانٹ کی ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ گورنر نے بتایا کہ واقعے میں کسی ملازم کو نقصان نہیں … Continue reading یوکرینی ڈرون حملے سے روسی گیس پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی →
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف … Continue reading پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف →