بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کمار سنگاکارا کے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ کارنامہ انہوں نے ہفتے کے روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ کپتان روہت شرما … Continue reading ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا →
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی فلم نیلوفر کا نیا گانا تو میر یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا۔ مداحوں کی جانب سے گانے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، چند گھنٹوں میں اس کے 16 لاکھ سے زائد ویوز وہ چکے ہیں۔ گانے کی کمپوزیشن ذیشان حیدر اور … Continue reading فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلوفر کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا →
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا صحت کے لیے خطرہ بن گیا۔ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 810 تک پہنچ گیا، شہر میں اوسط اے کیو آئی 367 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالا … Continue reading پنجاب میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا صحت کیلئے خطرہ بن گیا →
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک قیدی اسپتال کی منتقلی کے دوران ہی جان کی بازی ہار گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق تین قیدیوں کو دل کی تکلیف پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، امراض قلب کے اسپتال منتقل 3 قیدیوں … Continue reading اڈیالہ جیل میں 3 قیدیوں کی طبیعت ناساز، ایک اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا →
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا، شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے … Continue reading آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ →
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ 2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے گئے محمد وسیم کو … Continue reading پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ، وجوہات بھی سامنے آگئیں →
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی نباتیہ کے قریب تول نامی قصبے میں کی گئی۔ اسرائیلی فوج … Continue reading اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کمانڈر ساتھی سمیت شہید؛ ویڈیو وائرل →
نیپال کی ایک مدھر اور خوبصورت آواز ہمیشہ کے لیے جل کر خاکستر ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپالی گلوکارہ اور خوشگوار زندگی کے دل نشیں خواب دیکھنے والی نیتو پاڈیل بالآخر چند دن کی موت و زندگی کی جنگ میں ہار گئیں۔ نیتو پاڈیل نے اپنے قریبی دوست اور موسیقار بابل گیری کے … Continue reading محبت، دھوکہ اور بے بسی؛ نیپالی گلوکارہ کی خود سوزی سے المناک موت →
کیا آپ کو بھی رات کو بھرپور نیند کے بعد دن بھر نیند کی طلب رہتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ ممکنہ طور پر ایڈیو پیتھک ہائپرسومنیا (آئی ایچ) نامی نایاب نیند کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ اس مسئلے سے دوچار فرد کو بہت زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ بہت … Continue reading کیا آپ کو رات کی گہری نیند کے بعد بھی دن بھر نیند کی طلب رہتی ہے؟ →
ایپل نے اپنے نئے ماڈل آئی فون ایئر کی پیداوار میں بڑی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کا سبب لوگوں کی جانب سے کم ڈیمانڈ ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق، آئی فون ایئر کی مانگ توقع سے بہت کم رہی ہے جس کی وجہ سے ایپل نے اس ماڈل کی پیداوار انتہائی … Continue reading کم ڈیمانڈ کیوجہ سے ایپل نے آئی فون ایئر کی پروڈکشن کم کردی →
بھارت میں آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کے لیے موجود آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز جب ہوٹل سے کیفے ٹیریا کے لکے نکلیں تو موٹر سائیکل … Continue reading بھارت میں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار →
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی۔ ہفتہ کے روز جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ 257 اے کیو آئی کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، فیصل آباد 253 اور لاہور 241 کی سطح کے … Continue reading پنجاب میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی →
“میں ہوں نا” کے اداکار ستیہ شاہ 74 سال کی عمر میں گردوں کی ناکامی کے باعث انتقال کر گئے۔ ہفتے کے روز، 25 اکتوبر کو بھارتی ہدایتکار اشوک پانڈت نے یہ افسوسناک خبر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ 68 سالہ پانڈت نے لیجنڈری اداکار کی متعدد تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں … Continue reading اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں چل بسے۔ →
تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ تھائی شاہی محل کی جانب سے سابقہ ملکہ سری کٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سابقہ ملکہ سری کٹ، موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں۔ سابقہ ملکہ آنجہانی بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے … Continue reading تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں →
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ ہفتے پتہ چل گیا تھا۔ انہوں نے … Continue reading کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی →
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا جس کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر بغیر جیت کے تمام ہوا۔ کپتان فاطمہ … Continue reading آئی سی سی کو ورلڈ کپ کیلیے اچھےمقامات کا انتخاب کرنا چاہیے، فاطمہ ثناء →
امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیٹرو پر عائد پابندیوں کے نتیجے میں ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ امریکی شہریوں کو ان کے … Continue reading منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام، امریکا نےکولمبین صدرپرپابندیاں عائد کردیں →
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ میں نئی تبدیلی کردی گئی۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کے دوران وکٹ کے دونوں جانب وائیڈ لائنز اور اسٹمپ کے درمیان نمایاں نیلے رنگ کی نئی لکیروں نے شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ اسی طرح کی … Continue reading وائیڈ بال سے متعلق آئی سی سی کا نئے قانون کا تجربہ →
امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن نے اپنے وکالت کی تعلیم کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ محض چند ہفتوں میں باضابطہ طور پر وکیل بننے والی ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ اپنے فیشن اور شوبز منصوبوں کے ساتھ ساتھ قانون کے … Continue reading جلد وکیل بن جاؤں گی، امریکی ماڈل کم کارڈیشیئن →
بالی ووڈ کی کوئین آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے کوئی ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ نامی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔ ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر … Continue reading جھانوی کپور نے ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ کروائی ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا →
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہےکہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات پر بھی گفتگو کی۔ … Continue reading اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دونگی: ماہرہ خان →
مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 … Continue reading ایشوریا سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی کیساتھ سلمان خان نے کیا کیا؟ →
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 10 روز سے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان تاحال بازیاب نہ ہو سکے ۔ پولیس 10 روز گزرنے کے باوجود بھی این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کا پتا لگانے میں ناکام ہے، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو مغوی کی … Continue reading ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر لوگ بھی لاپتا ہونے کا انکشاف →
افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سرحد پار تحریک طالبان پاکستان کا بھرتی اور تربیتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ افغان خود کش بمبار وسیم ارخی گوشتہ، ننگر ہار کا رہنے والا ہے جس نے 2023 میں مدرسہ انوار القرآن جلالہ آباد میں داخلہ لیا۔ اپنے … Continue reading ٹی ٹی پی کا تربیتی نیٹ ورک بےنقاب، افغان خودکش بمبار کا اعترافی بیان سامنے آگیا →
وفاقی حکومت نے اس سال ریگولر اسکیم کے تحت حج ادا کرنے والے حاجیوں کو رقوم واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، دی نیوز نے جمعہ کو حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 2025 کے حج کے دوران تقریباً 3.45 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔ وفاقی … Continue reading حکومت نے ریگولر اسکیم کے تحت حاجیوں کو 3.5 ارب روپے کی واپسی شروع کر دی →
پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ ریپر طلحہ انجم کے کنسرٹ میں ایک مرتبہ پھر اسٹیج پر بوتل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر گلوکار نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ کنسرٹ میں کسی نوجوان نے طلحہ انجم پر شیشے کی بوتل پھینک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر … Continue reading اپنے ہی ملک میں میرے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے، طلحہ انجم پر پھر کسنرٹ کے دوران بوتل پھینکنے دی گئی →
خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا … Continue reading کے پی میں میٹرک امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج، محکمہ تعلیم کا کارروائی کا فیصلہ →
وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو … Continue reading ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری، کالعدم جماعت قرار دیدیا گیا →
ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زد میں آ گئیں۔ اداکارہ حرا مانی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور روز مرہ کی سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں جس کے باعث ان کے فالوروز کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ حال ہی میں انھوں … Continue reading آخر یہ چاہتی کیا ہیں؟ حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم →
امریکی ریاست آکنساز میں موجود کریٹر آف ڈائمند اسٹیٹ پارک میں گھومنے گئے ایک شخص کے ہاتھ 2.71 قیراط کا سفید ہیر لگ گیا۔ امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے پاؤلی کے رہائشی ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنے طویل ٹرپ کا آغاز پارک میں دو دن قیام سے … Continue reading امریکا: پارک میں گھومنے گئے شخص کے ہاتھ قیمتی ہیرا لگ گیا →
پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں حریف ازبکستان کو باآسانی 0-3 سے قابو کرلیا۔ سیمی فائنل سے قبل پاکستان جمعرات کو کلاسیفیکیشن میچ میں سعودی … Continue reading ایشین یوتھ گیمز: مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی →
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ متعدد ملک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کو غزہ معاہدے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن … Continue reading متعدد ملک غزہ کیلئے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کو تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ →
سندھ کے ضلع بدین میں ٹماٹر کی مقامی فصل کو بارشوں سے نقصان پہنچنے کے باعث صوبے بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ضلع بدین کو ٹماٹر کی پیداوار کے لحاظ سے ملک میں ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے لیکن اس سال مون سون سیزن میں کاشتکاروں کی محنت بارش … Continue reading بدین میں بارشوں سے فصل تباہ ہونے پر ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچیں، نئی فصل کا انتظار →
پاکستان، بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں عدم شرکت کا ایف آئی ایچ کو بتادیا ہے۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے ایف آئی ایچ کو پاکستان کے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا آپشن دیا تھا۔ رانا مجاہد کے مطابق بھارت میں … Continue reading پاکستان، بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا →
بالی وڈ اسٹار سلمان خان پاکستان کے صوبے بلوچستان کو مختلف ملکوں کے ساتھ شامل کرنے سے متعلق متنازع بیان پر تنقید کی زد میں آگئے۔ سعودیہ عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے joy forum میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے کہا تھا کہ’اگر کوئی بالی وڈ ، تامل، تیلگو یا ملیالم فلم … Continue reading ’تم خالصتان کی فکر کرو‘، سلمان خان کو بلوچستان سے متعلق متنازع بیان مہنگا پڑگیا →