جیسے ہی سردیوں کا آغاز ہوتا ہے تو لوگ موسمی انفیکشن سے بچنے کے لیے اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے پھلوں کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔ بازاروں میں دستیاب پھلوں کی طویل فہرست میں سے سیب اور مالٹے اب بھی 2 سب سے زیادہ کھائے جانے والے اور سستے پھل ہیں۔ دونوں … Continue reading سیب یا مالٹا: قوت مدافعت بڑھانے کیلئے کونسا پھل زیادہ بہتر ہے؟ →
ٹیٹوز سے انسان کی جلد کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹیٹوز بنوانے والے لوگوں کے جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 29 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو ٹیٹوز بنواتے ہیں انہیں میلانوما (Melanoma) ہونے کا خطرہ زیادہ … Continue reading کیا ٹیٹوز جلد کے کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں؟ ماہرین صحت نے بتا دیا →
جرمنی میں رہنے والے ایک تھیراپی گھوڑے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے چھوٹا زندہ گھوڑا قرار دیا ہے۔ اس کا قد صرف 21.1 انچ ہے۔ کیرولا ویڈمان نامی خاتون کے مطابق انہوں نے پوموکل نامی اس گھوڑے کو 2020 میں اس وققت گود لیا تھا، جب یہ صرف 5 ماہ کا … Continue reading جرمنی میں دنیا کا سب سے چھوٹا گھوڑا →
پاکستان کے بنگلادیش کو 1 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) نے پاکستان کے بنگلادیش کو چاول برآمد کرنے کے معاملے میں خریداری کےلیے ٹینڈر کھول دیا ہے۔ ٹی سی پی کی دستاویز کے مطابق اس معاملے میں 11 بولیاں موصول ہوئیں، … Continue reading پاکستان کی بنگلادیش کو 1 لاکھ ٹن چاول کی برآمدات، معاملے میں اہم پیشرفت →
سلاد کو دسترخوان پر بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور تازہ سبزیاں ہوتی ہیں جو جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرتی ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق سلاد کی پلیٹ میں مختلف وٹامن اور منرلز سے بھرپور تازہ سبزیاں ہوتی ہیں جن میں کوئی چکنائی … Continue reading باقاعدگی سے سلاد کے استعمال کے فوائد →
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں گاؤں سلیم خان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس حوالے سے باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان رحم خان کا کہنا ہے کہ بیک وقت پیدا ہونے والے 4 بچوں میں 2 بیٹے اور … Continue reading صوابی: خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیدیا →
آسٹریا کی مشہور بیوٹی انفلوئنسر اور گلوکارہ اسٹیفانی پائیپر کے لاپتہ ہونے پر پولیس نے اس کے سابق بوائے فرینڈ اور 2 قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیفانی اتوار کی صبح گریس میں ایک کرسمس پارٹی سے لوٹتے ہوئے ٹیکسی سے اتری تھیں، وہ اپنی دوست کے ساتھ اپنے … Continue reading آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسر و گلوکارہ اچانک لاپتہ، سابق بوائے فرینڈ گرفتار →
پاکستان کے نور زمان نے اسلام آباد میں سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں نور زمان نے ہم وطن حمزہ خان کو 2-0 کے خسارے سے کم بیک کر کے 3-2 سے ہرایا۔ 37 ہزار 500 ڈالرز کی انعامی رقم والی سی اے ایس چیمپئن شپ پی ایس اے ورلڈ … Continue reading نور زمان نے سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی →
تھائی لینڈ، سری لنکا اور انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 256 سے تجاوز کرگئی۔ تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ سیکڑوں لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 87 … Continue reading تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلابی صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد 256 ہوگئی →
جنوبی امریکی ملک بولیویا میں کوپا بولیویا کپ میچ کے بعد شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جہاں پولیس کو لڑائی روکنے کے لیے آنسو گیس استعمال کرنا پڑی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ٹیموں بلومنگ اور ریئل اورورو کے درمیان میچ 2-2 سے برابر ہوا، جس کے نتیجے میں بلومنگ کی … Continue reading فٹبال کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، 17 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا →
اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان صحتمند ہیں اور جیل آنے والے ہر شخص کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحتمند ہیں، ہفتے میں ایک بار بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی … Continue reading عمران خان صحتمند ہیں، اڈیالہ جیل آنے والے ہر شخص کی ان سے ملاقات کروائی جاتی ہے: جیل ذرائع →
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام “تھرڈ ورلڈ” ممالک سے ہجرت کو ’’مستقل طور پر معطل‘‘ کر رہے ہیں، جبکہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کی … Continue reading تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند، ٹرمپ نے امیگریشن مستقل روک دی →
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا۔ رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے مگر ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، … Continue reading چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سے ملنے سے انکار کردیا →
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، بشریٰ بی بی بھی ٹھیک ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی امریکا میں ہو یا کہیں بھی، قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے … Continue reading بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، علی امین گنڈاپور →
امریکا نے افغان باشندوں کی امیگریشن کی درخواستوں پر مزید کام غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیا۔ امریکی امیگریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان باشندوں کی امریکا میِں امیگریشن کی درخواستوں کو غیر معینہ مدت تک لیے روک دیا گیا ہے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کا واحد … Continue reading امریکا نے افغانوں کی امیگریشن پر کام روک دیا →
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے میثاقِ جمہوریت کی دعوت دی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا، ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والوں کو تنقید کا کوئی حق نہیں۔ عطا تارڑ … Continue reading شہباز شریف نے میثاقِ جمہوریت کی دعوت دی، عطا تارڑ →
جنوب مغربی چین میں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے کارکن ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کُنمنگ لیویانگ اسٹیشن پر مزدور زلزلے کی جانچ کرنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزدور اسٹیشن پر تعمیراتی کام میں مصروف تھے جب ٹرین نے انہیں ٹکر ماری۔ مقامی میڈیا … Continue reading چین: ٹرین کی ٹکر سے 11ریلوے کارکن ہلاک →
پنجاب پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 38 ہزار 736 چالان کرکے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 375 گاڑیوں کے چالان کرکے 160 گاڑیاں بند کی گئیں۔ ڈاکٹر … Continue reading پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ →
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بےسہارا بیواؤں کے قبضہ کیسز ترجیحاً اور فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ناجائز قبضہ کیسز کے جَلد حل سے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، تمام ڈپٹی کمشنر ناجائز قبضہ کیسز پر روزانہ اجلاس کریں، … Continue reading وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا بےسہارا بیواؤں کے قبضہ کیسز ترجیحاً اور فوری حل کرنے کا حکم →
کٹھمنڈو میں جاری نیپال پریمیئر لیگ کے دوران بڑا سٹے بازی اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ نیپال پولیس کی جانب سے کیے گئے متعدد خفیہ اور اچانک چھاپوں میں 9 بھارتی شہریوں اور ایک نیپالی کو گرفتار کرلیا گیا، جو مبینہ طور پر آن لائن غیر قانونی بیٹنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق … Continue reading نیپال پریمیئر لیگ میں بڑا اسکینڈل، غیر قانونی سٹہ کھیلنے والے 9 بھارتی باشندے گرفتار →
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں تیزی سے بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی طاقت استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ موسمِ سرما کی سختیوں کے دوران غزہ میں مکمل انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ … Continue reading امریکی سینیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ سے غزہ میں ہنگامی انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کر دیا →
نائیجیریا میں ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں شہریوں، خصوصاً اسکول کے بچوں کے اغوا کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ ایک قومی ہنگامی صورتحال ہے اور ہم سیکیورٹی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی اہلکاروں … Continue reading نائیجیریا، سیکڑوں طلبہ و اساتذہ کا اغوا، صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی →
ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی ایک بڑے رہائشی کمپلیکس میں لگی، جسے … Continue reading ہانگ کانگ ، اپارٹمنٹس میں آگ لگ گئی، چار افراد ہلاک، ریسکیو سرگرمیاں جاری →
امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب 2 نیشنل گارڈز کو گولی مار دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ وائٹ … Continue reading واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ ،نیشنل گارڈکے 2 اہلکاروں کو گولی لگی →
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ دوران سماعت علیمہ خان … Continue reading ۔26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کوعارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا →
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر … Continue reading ۔4 اکتوبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم →
لاہور: ضلع کچہری میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس حوالے سے … Continue reading عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کی روبکار جاری کردی →
موسمِ سرما کے آتے ہی جسم کا نظام تبدیل ہو جاتا ہے، صبح کے اوقات میں طبیعت بھاری، شامیں ٹھنڈی اور بھوک قدرے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ ٹھنڈے موسم میں ایسی غذائیں زیادہ فائدہ دیتی ہیں جو جسم کو قدرتی طور پر گرم رکھیں اور دیرپا توانائی فراہم کریں جیسے کہ باجرا جو صدیوں سے … Continue reading سردیوں میں باجرے کی روٹی کیوں مفید ہے؟ اسے غذا میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے؟ →
سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز دیکھنے اور نہ رکنے والی اسکرولنگ اب ایک عام عادت بن چکی ہے، مگر اس عادت کے خطرات پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ثابت ہو رہے ہیں۔ امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن (APA) کی نئی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر مختصر ویڈیوز والی ایپس کا حد … Continue reading حد سے زیادہ اسکرولنگ دماغ کو نقصان پہنچاتی ہے: نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی →
برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ برازیل کی سپریم کورٹ نے بولسونارو کو 2022 میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے پر 27 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی دستاویز کے مطابق 70 برس کے بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر … Continue reading برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی 27 سال قید کی سزا پر عمل شروع →
غزہ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے پہلے سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سیلابی پانی نے ہزاروں خیموں کو ڈبو دیا ہے جس کے باعث مقامی خاندان شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ کی تقریباً … Continue reading غزہ میں تباہ کن بارشیں: ہزاروں خیمے ڈوب گئے، سردی نے زندگی اجیرن بنا دی →
جنوبی افریقا نے بھارتی گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے بھارت کو اس کی سرزمین پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں شکست دیدی۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو آج کھیل کے پانچویں روز 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔ اس ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا … Continue reading بھارتی گھمنڈ پھر خاک میں مل گیا، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد گھر میں ہی مات دیدی →
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق … Continue reading سرزمین کا تحفظ اور قومی سالمیت اولین ترجیح ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل →
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا ہے جو 10 روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے جب کہ پارلیمانی سرگرمیوں کے دوران کئی … Continue reading صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے →
ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کےخلاف آپریشن، کارروائی میں 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط،4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئی۔ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مار کر جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔ کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں … Continue reading ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن، 2.7 ملین پاونڈ کے غیر قانونی اثاثے ضبط →